35سالہ نوجوان تھریشر میں آکر شدید زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) پھول نگر کے نواح میں 35سالہ نوجوان تھریشر مشین میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔
35سالہ کاشف سرائے مغلاں پھول نگر میں تھریشر پر کام کرتے ہوئے اس میں گر گیا جس کی کمر پر گہری چوٹ آئی ، ریسکیو عملہ نے مریض کو ابتدائی طبی امداد دے کر ریڈ کریسنٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔