میڈیکل طلبہ کو گالیاں،کے ای ایم یو کے سائیکالوجی پروفیسر کی محکمہ میں واپسی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)میڈیکل کے طلبہ کو گالیاں دینے پر پروفیسر کے خلاف کارروائی کردی گئی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف سائیکالوجی ڈاکٹر ثاقب سہیل کو محکمہ نے واپس بلا لیا۔
طلبہ کی بڑی تعداد نے پروفیسر کے خلاف شکایت کیلئے وی سی آفس پہنچ کر احتجاج کیا تھا ۔پروفیسر معین کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے 6گھنٹے طلبہ کے بیانات ریکارڈ کئے ،انکوائری کمیٹی نے پروفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔