قومی کمیٹی کی سربراہی بلاول کو سونپنا دانشمندی:پی پی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور چیف کوآرڈی نیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے مشترکہ بیان میں کہا۔۔۔
بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت، جنگی جنون اور سرحدی اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطح قومی کمیٹی کی سربراہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سونپنا نہ صرف دانشمندی کا مظہر ہے بلکہ پیپلز پارٹی کیلئے اعزاز و افتخار کا باعث بھی ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیاں اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی مذموم کوششیں دنیا کے سامنے لانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکی ہیں۔ ایسے میں بلاول بھٹو زرداری جیسے مدبر اور بین الاقوامی امور کے فہم رکھنے والے نوجوان رہنما کو یہ ذمہ داری سونپنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی سفارتی محاذ پر ایک مضبوط اور مربوط مؤقف کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا دشمن کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے بلکہ سفارتی محاذ پر بھی دشمن کے ہر جھوٹ اور سازش کا منہ توڑ جواب دے گا۔