عوام میں مزید 700 ارب کے ٹیکسوں کی سکت نہیں: مقررین

لاہور(این این آئی)عوام آئندہ مالی سال میں مزید700ارب روپے کے نئے ٹیکسز کے متحمل نہیں ہو سکتے ،حکومت نئے ٹیکسز کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو پیشگی اعتماد میں لے۔۔۔
اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ماہر ٹیکس و معاشیات اورانٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن پنجاب چیپٹر کے صدر اسحاق بریار،جنرل سیکرٹری قاری زوہیب الرحمن زبیری،فنانس سیکرٹری شیخ عدیل،یاسر اکرم قریشی،تابش علی ،جاوید میو،رانا عثمان غنی،واصف علی شیخ،محمد افضل ایوبی اور دیگر نے ’’ٹیکسز کا بوجھ ، اثرات اور اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستانی معیشت میں کردار ‘‘ کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ اعتماد کا فقدان ہے ، ٹیکسز کی مد میں اکٹھے ہونے والے اربوں روپے وزرا اوربیورو کریسی کی خصوصی مراعات پر خرچ ہو جاتے ہیں۔