ملزم کوپکڑنے کی کوشش ، پولیس اہلکارکو کرنٹ لگ گیا

ملزم کوپکڑنے کی کوشش ، پولیس اہلکارکو کرنٹ لگ گیا

کاہنہ(نمائندہ دنیا)فیکٹری ایریا، پیر کالونی میں کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار جھلس گیا، انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم آصف شاہ کی گرفتاری کیلئے گلی نمبر 2 کے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔۔۔

 تو ملزم آصف شاہ پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہوا تو کانسٹیبل عمار نے ملزم کو پکڑنے کے لئے اس کا تعاقب کیا ،اس دوران کانسٹیبل عمار بجلی کے لٹکتے تار سے چھو گیااور کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا،جسے طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ ملزم آصف شاہ فرار ہوگیا ،جس کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں