محکمہ سول ڈیفنس میں رضاکاروں کی بھرتی کا عمل جاری

محکمہ سول ڈیفنس میں رضاکاروں کی بھرتی کا عمل جاری

قصور(خبرنگار)موجودہ ملکی حالات کے پیشِ نظر محکمہ سول ڈیفنس میں رضاکاروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔۔۔

 محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق تنظیم شہری دفاع جنگ یا ہنگامی حالات میں شہریوں کو بھرپور تحفظ فراہم کرتی ہے، رضا کاروں کو بھرتی کرکے ان کی فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ اور ریسکیو کی تربیت دی جاتی ہے ، جنگ یا ہنگامی حالات میں سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر سول ڈیفنس رضاکار منظم انداز میں شہریوں کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس عمران علی نے مزید کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں تنظیم شہری دفاع کو رضاکاروں کی اشد ضرورت ہے ،محب وطن شہری جو تنظیم شہری دفاع کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ سول ڈیفنس آفس ، ضلع کونسل ہال قصور، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آفس، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن آفس میں قائم کیمپوں پر اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور2 عدد تازہ پاسپورٹ سائز تصاویرلے کر اپنا اندراج کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں