جنوبی پنجاب کی متعدد شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

 جنوبی پنجاب کی متعدد شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

لاہور(سیاسی نمائندہ)استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی قوت میں اضافہ ہوا ہے ۔ جنوبی پنجاب سے متعدد قد آور سیاسی و سماجی شخصیات نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے یہ اعلان صوبائی جنرل سیکرٹری آئی پی پی و ایم پی اے شعیب صدیقی سے ملاقات کے بعد کیا ۔ اس موقع پر صدر آئی پی پی جنوبی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی، صدر آئی پی پی ضلع لیہ یاسر عرفات، ضلعی سیکرٹری لیہ مہر ظفر اقبال گریوال بھی موجود تھے جنہوں نے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی پرچم پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ شمولیت کرنے والوں نے پارٹی منشور اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ ملک سلیم روہیلہ، شیخ شاہد، شیخ زبیر، ملک خضر جوتہ ، زبیر خان مگسی آئی پی پی کے قافلے میں شامل ہوئے ۔ ان کے علاوہ ملک اشفاق لنگاہ ، ملک شاہد بھلر ، اشفاق کمبوہ، غلام فرید سیال، محمد نواز خان میرانی، اللہ یار خان میرانی، مجید خان میرانی، مہر امام بخش گریوال، ملک مجید کھوکھر ، ملک اشرف بودلہ، شیراز خان چانڈیہ، ملک عمران جھورڑ، ملک رمضان لاڑ، ملک سجاد جھورڑ، مہر سعید لوہانچ و دیگر نے بھی شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شعیب صدیقی، سید رفاقت گیلانی اور یاسر عرفات کا کہنا تھا لیہ میں 23 مئی کو ہونے والے معرکہ حق کنونشن سے قبل اس قدر بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات کا آئی پی پی کے قافلے میں شامل ہونا کامیابی کی نوید ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں