پی اے سی ٹو کا اجلاس،ریونیو آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

 پی اے سی ٹو کا اجلاس،ریونیو آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس سید علی حیدر گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔کمیٹی نے محکمہ ریونیو سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔

 اجلاس میں لیز پر دی گئی حکومتی جائیداد کے کرایہ کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا۔ 2014 سے 2025 تک 14.16 ملین روپے جرمانے ،185.335 ملین ٹیکس اور 142 ملین روپے لیز کرایہ کی عدم ادائیگی کا انکشاف ہوا۔کمیٹی نے زیر التوا رقوم کی فوری وصولی کی ہدایت کر دی۔کمیٹی نے 14 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔کمیٹی نے کہا پرنسپل اکاؤنٹس آفیسر آئندہ میٹنگ میں ضرور شرکت کریں ۔اجلاس میں ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ، ایم پی اے نیلم جبار اور ایم پی اے رانا عبدالمنان سمیت اراکین نے شرکت کی۔محکمہ ریونیو کے افسران بشمول سیکرٹری کالونیز، ڈی جی آڈٹ پنجاب اور ڈائریکٹر بورڈ آف ریونیو نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں