مستقل کالج پرنسپل کی تعیناتی امیدواروں کے تحفظات دور کرنیکا فیصلہ

لاہور(خبرنگار)80 سرکاری کالج میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کیلئے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے فیز 2 کے متاثرہ امیدواروں سے تحریری طور پر تحفظات مانگ لئے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے 520 کالج مستقل پرنسپل سے محروم تھے ،فیز 1 میں ایچ ای ڈی نے 440 مستقل پرنسپل تعینات کئے ،فیز ٹو میں 80 اسامیوں کیلئے سینکڑوں امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں بیشتر امیدواروں کو بھرتی کی اہلیت اور آن لائن سسٹم پر اعتراض تھا، تحفظات دور کئے جانے کے بعد انٹرویوز کا عمل شروع ہو گا،ایک نشست کیلئے 3 امیدواروں کو انٹرویو لیٹر بھجوائے جائیں گے۔