وزیر ہاؤسنگ کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کا جائزہ

وزیر ہاؤسنگ کا اپنی چھت اپنا گھر  پروگرام کے تحت گھروں کا جائزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے گھروں کا جائزہ لیا۔

 ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کے ہمراہ کاہنہ کے علاقے میں مکمل ہونیوالے گھروں کا دورہ کیا، شہریوں نے وزیر ہاؤسنگ سے درخواست کی کہ ہمارا شکریہ کا پیغام اور دعائیں وزیر اعلیٰ تک ضرور پہنچائیں، وزیر ہاؤسنگ نے اخوت دفتر میں موجود درخواست گزاروں سے بھی ملاقات کی، درخواست گزاروں اور مستفید افراد نے بلاسود قرضوں کی فراہمی کو دائمی نیکی قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں