یو ایم ٹی کے زیر اہتمام سالانہ کیرئیر فیئر
لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے آفس آف کارپوریٹ لنکجز اینڈ پلیسمنٹ کے زیر اہتمام سالانہ کیرئیر فیئر کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں 70 سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیز نے شرکت کی۔
آئی ٹی کمپنی ارحم سوفٹ کے سی او او محمد ارحم عرفان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے کی، احمد عبداللہ، قرۃ العین بابر، عبدالرحیم، سدرہ طاہر اور سمیرا فضل نے بھی شرکت کی۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا اور مہمان خصوصی نے نے کیرئیر فیئر کا افتتاح کیا۔