فیکٹری ایریا : ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

فیکٹری ایریا : ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق قینچی سٹاپ فیروزپور روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔۔۔

 جس کے نتیجے میں ڈرائیور ٹریکٹر تلے دب کر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی جو کنسٹرکشن کمپنی کا ملازم تھا ۔علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن کے علاقے برکت مارکیٹ کے قریب حنا نامی لڑکی سڑک عبور کر رہی تھی کہ کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی،اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ کار ڈرائیور زخمی لڑکی کو جنرل ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں