شدید گرمی، طبی ماہرین کا بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر زور

شدید گرمی، طبی ماہرین کا بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر زور

لاہور(سہیل احمد قیصر)گرمی کی شدید لہر شہریوں کا سخت امتحان لے رہی ہے تو اِس سے بچاؤ کے لیے طبی ماہرین مسلسل احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دے رہے ہیں۔

 احتیاطی تدابیر اختیار نہ کئے جانے کے باعث دل کے امراض، بلڈ پریشراور دائمی امراض میں مبتلاافراد کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق اِس وقت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جنوبی اضلاع کے بیشتر اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47سے 48ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ اِس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالعزیز نے بتایا آئندہ دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ رواں ماہ کے اختتام پر بارشوں کا ہلکا نظام متوقع ہے تاہم اِس کے اثرات بھی زیادہ دیرپا نہیں ہوں گے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ڈین ڈاکٹر سائرہ افضل کا گفتگو میں کہنا تھا دائمی امراض میں مبتلا افراد کے لئے گرمی کی شدت سنگین خطرات پیدا کرسکتی ہے تو دل کے امراض اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے گرمیوں کے دوران سر کو ڈھانپ کر باہر نکلنا اور پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں