ڈاکٹر فاروق افضل کی پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر فاروق افضل کی پرنسپل امیرالدین  میڈیکل کالج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)حکومت پنجاب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سینئر پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل کو پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج /لاہور جنرل ہسپتال /پی جی ایم آئی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وہ پروفیسر آف سرجری، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سرجری، پی جی ایم آئی، اے ایم سی، ایل جی ایچ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ایک ماہر سرجن کے علاوہ انتظامی امور کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں