سلنڈر دھماکے میں بچی، 2 بچے شدید زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ملحقہ گھروں کو بھی نقصان ہوا، زخمیوں میں 17 سالہ مبین، 12 سالہ عبداللہ اور 8 سالہ بچی شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔