عزیز بھٹی زون : سیوریج پانی فراہمی نظام بدلنے کا فیصلہ

عزیز بھٹی زون : سیوریج  پانی فراہمی نظام بدلنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) عزیز بھٹی زون میں سیوریج اور پانی کی فراہمی کے پرانے اور خستہ حال نظام کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت 7 ارب 75 کروڑ روپے کی لاگت سے 26 نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ تکمیل کی ڈیڈ لائن 30 جون 2026 مقرر کی گئی ۔پلان کے تحت علامہ اقبال روڈ سے ہربنس پورہ تک نئی ٹرنک سیوریج لائنز ڈالی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں