ترقی پذیر ممالک میں 20 لاکھ خواتین فیسٹولا کا شکار:طبی ماہرین

ترقی پذیر ممالک میں 20 لاکھ  خواتین فیسٹولا کا شکار:طبی ماہرین

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) گائنی کے معروف ڈاکٹرز پروفیسر آمنہ یوسف، ڈاکٹر سعیدہ بانو، ڈاکٹر بُشریٰ حق، ڈاکٹر محسن اورسید راحت علی بخاری نے خواتین میں فیسٹولا کی بیماری پر لاہور پریس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ترقی پذیر ممالک میں تخمیناً 20 لاکھ خواتین فیسٹولا کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

ہزاروں دیگر خواتین خاموشی سے تکلیف برداشت کر رہی ہیں، اس بات سے بے خبر کہ وہ طبی امداد حاصل کرکے اس جان لیوا مرض سے نجات پاسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں