انتظامی پوسٹوں پر تعینات اساتذہ کا ڈیٹا سکول انفارمیشن میں نہ ہونیکا انکشاف

لاہور(خبر نگار)دوسرے اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے والے اساتذہ کا اپنا ڈیٹا سکول انفارمیشن میں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی پوسٹوں پر تعینات اساتذہ کا ڈیٹا سکول انفارمیشن میں موجود نہیں یا ٹھیک نہیں ۔
سینکڑوں اساتذہ کا سکولوں میں بچوں کو پڑھانے کے بجائے سفارش پر انتظامی عہدوں پر تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔محکمہ سکول کے نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اساتذہ کا ڈیٹا سیس پورٹل پر بھی موجود نہیں،محکمہ نے انتظامی پوسٹوں پر تعینات اساتذہ کا ڈیٹا مانگ لیا اور کہا کہ ڈیٹا سیس پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جائے ۔