پنشن اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا،ای اوبی آئی پنشنرز خوار

پنشن اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا،ای اوبی آئی پنشنرز خوار

لاہور(خبر نگار) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ سے رجسٹرڈ 6 لاکھ پنشنرخوار ہو کر رہ گئے ۔پنشن میں اضافے کی منظوری ہوئی تاہم ایک ماہ بعد بھی نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا۔

ای او بی آئی کے بورڈ نے پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ،10 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار 5 سو کی گئی۔ایک ماہ قبل بورڈ نے اضافے کی منظوری دی، سمری حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی ۔ پنشنرز کا کہنا ہے کہ پہلے ہی پنشن بہت کم ہے اضافے کی فوری منظوری دی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں