ڈسپوزل پمپوں کی کارکردگی کم، نکاسی آب کے مسائل

ڈسپوزل پمپوں کی کارکردگی کم، نکاسی آب کے مسائل

لاہور (شیخ زین العابدین) واسا کے ڈسپوزل سٹیشنز کے پمپس استعداد سے کم پانی نکالنے لگے ۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں واسا کے بیشتر ڈسپوزل سٹیشنز پر نصب پمپس اپنی اصل استعداد کے مطابق کام نہیں کر رہے۔

 10 کیوسک کے پمپ، صرف 3 کیوسک تک سیوریج پانی کا اخراج کر رہے ہیں، جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق واسا انتظامیہ نے گزشتہ2برس سے ڈسپوزل سٹیشنز کا انرجی آڈٹ نہیں کرایا جس کے باعث پمپس کی کارکردگی اور بجلی کے استعمال کا درست اندازہ ممکن نہیں رہا۔ انرجی آڈٹ نہ ہونے سے ادارہ ہر ماہ کروڑوں روپے بجلی کے بل کی مد میں لیسکو کو ادا کر رہا ہے ۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ واسا کے پاس ڈسپوزل سٹیشنز کے پانی کے اخراج کو چیک کرنے کے لئے ضروری آلات بھی موجود نہیں ۔ کم کارکردگی والے پمپس ادارے کے مالی بحران کو بھی بڑھا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر واسا نے جلد انرجی آڈٹ نہ کرایا اور پمپس کی کارکردگی بہتر نہ بنائی تو ادارے کو شدید مالی اور تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں