جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 شہری زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہو گئے ۔
ڈولفن سکواڈ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق عمر نامی شخص نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے مظفر اور فرخ کو زخمی کیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔