لاہور بریج:اڑھائی بعد بھی مرمت شروع نہ ہوسکی

لاہور بریج:اڑھائی بعد بھی مرمت شروع نہ ہوسکی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) لاہور کے اہم داخلی و خارجی راستے فیروز روز پور روڈ پر واقع لاہور بریج مرمت کا منتظر اور شہری بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں۔ اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود مرمت کا آغاز نہ ہو سکا،پل اب بھی ہیوی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہے۔

29 جنوری کی رات پل کے نیچے لاوارث چھوڑے گئے ایچ ڈی پی ای پائپ میں لگی آگ نے پورے پل کے ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا۔ پل کے دو مین گرڈرز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور لانچنگ کا عمل تاحال تعطل کا شکار ہے ۔ آگ لگنے کے بعد ایل ڈی اے نے مرمت کیلئے فوری طور پر 3 کروڑ40لاکھ روپے کے فنڈز مانگے ۔ سی بی ڈی پنجاب نے ابتدائی طور پر فنڈز دینے کی حامی بھر لی جو اب تک زبانی جمع خرچ ہی نکلی۔اڑھائی ماہ میں متعدد مراسلے بھیجے گئے ، اجلاس ہوئے مگر فنڈز کی عملی فراہمی صفر رہی۔ دونوں ادارے ایک دوسرے کی جانب انگلیاں اٹھاتے رہے اور عوام روز بروز خوار ہوتے رہے ۔نیسپاک کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی کہ پل کی حالت خستہ سے خطرناک میں بدل رہی ہے ۔ اگر فوری مرمت نہ کی گئی تو کسی بڑے حادثے کا اندیشہ ہے ۔فیروزپور روڈ جیسی اہم شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے ، متبادل راستوں پر شدید دباؤ بڑھ چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں