ایک کروڑ 16 لاکھ 98 ہزار ویسٹ بیگ تقسیم

ایک کروڑ 16 لاکھ 98 ہزار ویسٹ بیگ تقسیم

لاہور (عمران اکبر )لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایک کروڑ 16 لاکھ 98 ہزار ویسٹ بیگ تقسیم کر دئیے گئے ،اعدادو شمار کے مطابق ایک لاکھ 24 ہزار 672 ملازمین بھاری مشینری و آلات سے 3 لاکھ 60 ہزار 657 ٹن ویسٹ کو ٹھکانے لگائیں گے ۔

 عید پر صفائی اور ذبح ہونے والے قربانی کے جانوروں کی الائشوں کا ٹھکانے لگانے کا آپریشن آج سے شروع ہو گا، 3 روز تک صفائی آپریشن جاری رہے گا۔ لاہور سمیت صوبے کے شہروں ،دیہات ،قصبوں کو زیرویسٹ کیا جائے گا ۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان کا کہنا تھا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اس وقت ایک لاکھ 24 ہزار 672 ایچ آر موجود ہے تاہم عید کے لئے عارضی طور پر 15 ہزار 204 اضافی بھرتی بھی کی گئی ۔ اس وقت پنجاب میں دستیاب آلات کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 638 ہے جبکہ اضافی طور پر عید کے لئے ایک لاکھ 25 ہزار 794 آلات و مشینری کا انتظام ہوگا۔ صوبہ بھر میں 1661 اجتماعی قربان گاہیں بنائی جائیں گی۔ سڑکوں کی صفائی کے لئے عید کے بعد فینائل یا عرق گلاب کا سپرے ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں