لیسکو : نادہندگان سے اب تک 5 ارب روپے کی ریکوری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو نے نادہندگان سے اب تک 5 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرلی۔
ترجمان کے مطابق لیسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ نے تمام سرکلز میں ریکوری کا عمل تیز کردیا۔ ناردرن سرکل میں 19ہزار549 نادہندگان سے 70کروڑ ، ایسٹرن سرکل میں 19ہزار144 نادہندگان سے 98کروڑ ،سنٹرل سرکل میں 21ہزار667 نا دہندگان سے 85کروڑ ،ساؤتھ سرکل میں 11ہزار708 نادہندگان سے 36کروڑ ،ننکانہ سرکل میں 15ہزار28 نادہندگان سے 35کروڑ ،شیخوپورہ سرکل میں 19ہزار690 نادہندگان سے 70کروڑ ،اوکاڑہ سرکل میں 24ہزار121 نادہندگان سے 32کروڑ جبکہ قصور سرکل میں 28ہزار156 نا دہندگان سے 72کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔