1 ہزار ٹن آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا آغاز

 1 ہزار ٹن آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا آغاز

لاہور (عمران اکبر) لکھو ڈیر ڈمپنگ سائٹ پر 1 ہزار ٹن آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا آغاز پاکستان کی ماحولیاتی تاریخ میں پہلا قدم ہے۔ پاکستان میں پہلی بار آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا تجربہ لاہور میں کیا جا رہا ہے۔

جرمنی، چین اور فرانس کی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کر دی، شہر لاہور کے مکینوں اور کمرشل انڈسٹری کو آلائشوں سے تیار گیس فراہم کی جائے گی، ابتدائی مرحلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ پہلے مرحلے میں کروڑوں روپے ریونیو کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بتایا لاہور میں عیدالاضحیٰ کے دوران شاندار صفائی آپریشن مکمل کیا گیا، عید کے تینوں دن میں 55 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔سی او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا تھا پہلی بار لاہور میں آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا عمل شروع کیا گیا، لکھو ڈیر ڈمپنگ سائٹ پر بائیو گیس بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں