اسرائیل کا ایران پر حملہ درندگی کی انتہا ہے :ملی یکجہتی کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ)ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو درندگی، جارحیت، وحشت و دہشت کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔
کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا عالمِ اسلام پر حملہ ہے ۔ اسرائیل اپنے سرپرستوں کے ساتھ مرحلہ وار عالمِ اسلام پر حملہ آور ہے ، عالمِ اسلام کو متحد ہوکر اسرائیلی درندگی، جارحیت کا جواب دینا ہوگا۔