انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 1 ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم کی شناخت محمد نوید کے نام سے ہوئی،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔۔۔
ملزم شہری کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث پایا گیا،ملزم نے شہری کو یونان بھجوانے کی غرض سے 12 لاکھ روپے ہتھیائے ،ملزم نے بھاری رقوم ہتھیا کر شہری کو یونان کے جعلی سفری دستاویزات فراہم کیے اور بعد ازاں روپوش ہوگیا۔