نمونے مسترد،ڈیڑھ لاکھ سٹریٹ لائٹس بحالی منصوبہ زیرالتوا

نمونے مسترد،ڈیڑھ لاکھ سٹریٹ لائٹس بحالی منصوبہ زیرالتوا

لاہور (عمران اکبر ) نمونے پاس نہ ہونے کی وجہ سے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں ڈیڑھ لاکھ سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ،ای ٹینڈرنگ کے بعد ورک آرڈر بھی جاری کیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق نجی کمپنی نے د بئی سے لائٹس کی بڑی کھیپ کا آرڈ ردیا ،ذرائع کے مطابق نیسپاک نے لائٹس کے نمونے مسترد کر دئیے ۔ تاہم نمونے منظوری کے لئے دوبارہ نیسپاک کو بھجوا دئیے گئے ۔ کمپنی سے لائٹس کی پانچ سال تک مرمت کا ایم او یو سائن کیا گیا۔ روشنیوں کی بڑی کھیپ منظور نہ ہونے کی وجہ سے روک دی گئی ۔4 سال بعد پورے لاہور کو روشن کرنے کی تیاریاں مانندپڑ گئیں ۔شہر کی دو لاکھ 72ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی ست روی کا شکار ہے ۔6 زون میں 76کروڑ کی لائیٹس سامان کی خریداری نہ ہو سکی۔ابتدائی مرحلہ میں ایک لاکھ 50ہزار بند پوائنٹس روشن کرنے کی خریداری سست روی کا شکار ہو گئی۔نشتر و گلبرگ زونز میں سٹریٹ لائٹس مرمت و بحالی کے لئے 14کروڑ 50لاکھ ،راوی و سمن آباد زونز 14کروڑ 27لاکھ،داتا زون 15کروڑ 96لاکھ ،شالامار زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کے لئے 4کروڑ 50لاکھ رکھے گئے ۔ڈی سی سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ لائٹس بحالی منصوبہ کے لئے ورکنگ مکمل ہے ، کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں