صوبائی وزیر صحت کا نواز شریف ہسپتال کوٹ خواجہ سعید کا دورہ

صوبائی وزیر صحت کا نواز شریف  ہسپتال کوٹ خواجہ سعید کا دورہ

لاہور(اے پی پی)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نے نواز شریف ہسپتال کوٹ خواجہ سعید کا اچانک دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

خواجہ عمران نذیر لیبارٹری اور ایکسرے روم بھی گئے۔ انہوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے پر ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی وارڈ میں تمام بنیادی سہولیات کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر مریضوں سے بھی گفتگو کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں