امریکا بہت بڑا دہشت گرد ہے :تحریک لبیک یا رسول اللہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا امریکہ کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ مبینہ غنڈہ گردی ہے، امریکا خود بہت بڑا دہشت گرد ہے۔
یہ بات واضح دیکھی گئی ہے کہ وہ پہلے دوستی کرتا ہے، اپنے مقاصد حاصل کرتا ہے اور پھر دشمنی پہ اتر آتا ہے۔ امریکہ بہت کذاب اور عیار ہے، اس کی کسی بات کا کوئی اعتبار نہیں۔ اب یہ بات کوئی راز نہیں رہی کہ غزہ میں اسرائیل نے جو خون کی ہولی کھیلی ہے، تو پیچھے امریکہ تھا اور اسرائیل نے جو ایران پر حملہ کیا تو پیچھے امریکا ہے۔ امریکا اپنے نیو ورلڈر آرڈر کیلئے راستہ ہموار کر رہا ہے۔