ڈرائیور نے کارپولیس اہلکاروں پر چڑھادی،ایک شدید زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)نیو راوی پل پر کار سوار کی پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش ،ڈرائیور نے کارپولیس اہلکاروں پر چڑھا دی ،ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
ناکے پر اہلکاروں نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی جس نے رکنے کی بجائے اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی جس سے کار مکمل تباہ ہوگئی،ناکہ پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا اور پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے کارڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ۔ملزم کی شناخت ظفر عباس کے نام سے ہوئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیکر زخمی اہلکار کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے اور ایس پی ڈولفن کو ملزم کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا۔