شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر ماں باپ پر تشدد کرنیوالے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ بی ڈویژن نے شراب پینے کے لیے پیسے نہ دینے پر ماں باپ کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
جماعت پورہ قصور کے رہائشی محمدارشد کی بیوی ساجدہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا عثمان ہماری جیبوں سے پیسے نکال کر شراب پیتا ہے ۔ گزشتہ روز اُس نے اپنے والد کی جیب سے پیسے چوری کیے جب اُس سے پوچھا تو وہ طیش میں آگیا اور اُس نے مجھے اور میرے خاوند کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔