قصور:وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ، سامان سے محروم
قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے ،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔
پیرووالا روڈ سے ڈاکوؤں نے بستی برات شاہ قصور کے رہائشی خالد محمود سے 30ہزار نقدی ، ہری ہر کے رہائشی تنویر سے 33ہزار روپے اور موبائل فون ،نلکا سٹاپ رائے ونڈ روڈ راجہ جنگ کے قریب کلے والا کے رہائشی علی رضا سے ہزاروں روپے نقدی، اٹاری جیت سنگھ کوٹ رادھاکشن کے نزدیک کانویں جھوک پتوکی کے رہائشی طارق عزیز سے 27 ہزار روپے نقدی چھین لی ، چک نمبر 37 سے طارق جمیل نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر کو بتایا کہ ڈاکو 17 ہزار روپے نقدی چھیننے کے علاوہ 12 ہزار روپے کا پٹرول زبردستی ڈلوا کر لے گئے ۔ بی بی ایچ سے چور بونگا سنگھ کے رہائشی محمدعباس خاں کی موٹرسائیکل، الہ آباد سے چور محلہ اسلام پورہ کے رہائشی احسان الہٰی کی موٹرسائیکل، زاہد ہاؤسنگ سکیم پتوکی سے چور مبشر علی کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔