قصور:منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 5گرفتار

قصور:منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 5گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا)ایس ایچ او پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران خاتون سمیت پانچ منشیات فروشوں کو لاکھوں روپے مالیت کی 1کلو آئس، 3کلو چرس اور 40 لیٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزم خفیہ ایجنسی کی فہرست میں شامل اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں نے کہا کہ ملزم عرصہ دراز سے شہر میں منشیات فروخت کرکے نوجوان نسل کو تباہ کررہے تھے ۔ قصور کو منشیات سے پاک کرنا قصور پولیس کا مشن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں