محکمہ اوقاف کے بورڈ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور
لاہور(سیاسی نمائندہ)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کے بورڈ کا اجلاس پیسک ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
بورڈ نے محکمہ اوقاف کے سالانہ تخمینہ جات برائے سال 26- 2025 اور گزشتہ سال کے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کی منظوری دی۔ بورڈ نے اوقاف کی زمینوں کے حوالے سے ریگولرائزیشن پالیسی کی بھی منظوری دے دی۔پالیسی کے مطابق رہائشی زمینوں پر فی مرلہ ایک روپیہ کے حساب سے سالانہ 10فیصد اضافے کے ساتھ بقایاجات وصول کئے جائیں گے ،اسی طرح کمرشل زمینوں پر 2 روپے فی مرلہ کے حساب سے سالانہ 10فیصد اضافے کے ساتھ بقایاجات وصول کئے جائیں گے ،اس مقصد کیلئے ضرورت کے مطابق رولز میں تبدیلی بھی کی جائے گی۔