پسماندہ علاقوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات دی جائیں : گورنر

پسماندہ علاقوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات دی جائیں : گورنر

لاہور(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے انہیں تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی اعلیٰ تعلیم کی سہولیات ملنی چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس لاہور میں پی ایس ایف کے انفارمیشن سیکرٹری سبط حسن کی قیادت میں طلبا کے وفد سے ملاقات پرکیا۔ ممبر پنجاب ایگزیکٹو احسن رضوی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وفد نے گورنر کو ضلع شیخوپورہ میں یونیورسٹی کے قیام سمیت مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ طلبانے تعلیمی اداروں کو آئوٹ سورس کرنے اور بلھے شاہ یونیورسٹی کو ضلع قصور سے باہر منتقل کرنے پربھی تحفظات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گورنر نے طلبا کے مسائل حل کیلئے بھر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں