انسانی سمگلنگ کے ملزم کی ضمانت منظور
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم مشری خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔
دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ماں بیٹے کی درخواست ضمانت پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے خاتون ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت نے دلائل سماعت پانچ اگست تک ملتوی کردی۔