پی ایچ اے میں حاضری کا نظام جدید خطوط پر استوار
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور میں حاضری کا نظام جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا۔
ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے کہا وقت کی پابندی اور جوابدہی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ سٹاف کی حاضری کیلئے پہلی بار جدید موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی ہے جسکے ذریعے متعلقہ سپروائزرز روزانہ کی بنیاد پر آن لائن حاضری ریکارڈ کرینگے۔