مرکز جمعیت میں میڈیکل طلبہ کیلئے تربیتی کیمپ
لاہور(خبر نگار، اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی منصوبے نیکسٹ کے تحت میڈیکل طلبہ کے لیے سالانہ تربیتی کیمپ میڈ ڈاک 2025 کا خصوصی سیشن مرکز جمعیت اچھرہ لاہور میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے شریک طلبہ سے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت کا قیام اسلام کی درست تعبیر، طلبہ کی اسلامی ذہن سازی اور سوسائٹی کے لیے باکردار قیادت کی تیاری کے مقصد سے عمل میں آیا۔میڈ ڈاک اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو میڈیکل فیلڈ میں اسلامی فہم، نظریاتی بصیرت اور قائدانہ کردار پیدا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔