کلینک آن ویل کے بوگس اندراج پر ایکشن
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن،سی ای او ہیلتھ نے کلینک آن ویل کے بوگس اندراج پر ایکشن لے لیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز دنیا نے فیک انٹریوں کی آڈیو ریکارڈنگ شائع کی تھی، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی آصف خاں نیازی کا کہنا ہے کہ اگر فیک انٹریاں ہوئیں تو ذمہ داران کو سزا دی جائیگی۔