نجی کیمروں کو سیف سٹیز کے سکیورٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا آغاز

نجی کیمروں کو سیف سٹیز کے سکیورٹی  سسٹم سے منسلک کرنے کا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر)محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سیف سٹیز اتھارٹی نے نجی کیمروں کو مرکزی سکیورٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا آغاز کر دیا۔

دفاتر، دکانوں، پیٹرول پمپس، کاروباری مراکز کے کیمرے سیف سٹی نیٹ ورک کا حصہ بن سکیں گے۔ شہری اپنے نجی کیمرے منسلک کرکے محفوظ معاشرے کے قیام میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں، درخواست موصول ہونے پر سیف سٹی ٹیم تفصیلات کی تصدیق کے بعد مخصوص ایپ فراہم کریگی۔ شہری صرف وہی کیمرے  منسلک کر سکتے ہیں جنکی اجازت وہ خود دینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں