فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 80 ہزار کلو ایکسپائر اور بدبودار فروزن گوشت تلف
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کولڈ سٹور کی آڑھ میں انسانی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن۔۔۔
معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ اومیگا ٹاؤن فیروز والا میں کریک ڈاؤن، 80ہزار کلو ایکسپائر، بدبودار فروزن گوشت تلف کر دیا گیا۔ جعلسازی پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا کر ملزم گرفتار کروا دیا گیا، مضر صحت گوشت کولڈ سٹور میں بوریوں میں ڈال کر نامناسب درجہ حرارت میں سٹور کیا گیا تھا۔ گوشت کو معروف فوڈ چینز، مارٹس اور بڑے ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔