آئندہ مالی سال کیلئے 45 ارب کے ایل ڈی اے بجٹ کا امکان

آئندہ مالی سال کیلئے 45 ارب کے ایل ڈی اے بجٹ کا امکان

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرلیا، آئندہ مالی سال کیلئے 45 ارب روپے کا بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ میں آمدن کا مجموعی ہدف 35 ارب روپے مقرر کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت سے قرض کی مد میں 10 ارب حاصل کیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے اپنے ذاتی وسائل سے 32 ارب روپے کے اخراجات کی منظوری گورننگ باڈی سے لے گاجس میں ڈویلپمنٹ اور نان ڈویلپمنٹ دونوں نوعیت کے منصوبے شامل ہونگے ۔کمرشلائزیشن، نقشہ فیس اور جرمانوں کی مد میں 25 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے جبکہ زمینوں کی فروخت اور دیگر ذرائع سے 10 ارب کی اضافی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں انفراسٹرکچر کو خاص ترجیح دی گئی ہے۔ ایل ڈی اے اپنے وسائل سے چار اہم سٹرکچر پلان روڈز تعمیر کرے گا، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش،فلیٹس کی رینوویشن جیسے منصوبے بھی بجٹ کا حصہ ہونگے۔ گورننگ باڈی سے منظوری کے بعد نئے مالی کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں