تکفیر و توہین سے اُمت کمزور ہو رہی ہے : طاہرالقادری
لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقاری نے گلاسگو سکاٹ لینڈ میں جامع الفرقان میں بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ تکفیر و توہین سے اُمت کمزور ہو رہی ہے۔۔۔
اگر فکر ونظر میں وسعت ہو تو ہم ایک جیسے نہ بھی ہوں تب بھی ایک ہو سکتے ہیں۔ تمام مسالک علم و تحقیق کی بنیاد پر ایک دوسرے سے صحتمند مکالمہ کرتے رہیں گے تو سوسائٹی میں خیر ہی خیر برآمد ہو گی۔ اسلام دلوں کو جوڑنے والا دین ہے ،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علما، سکالرز، آئمہ مساجداور مدرسین نے شرکت کی۔ سکاٹ لینڈ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کانفرنس تھی۔