تحریک انصاف کا 5اگست کا احتجاج کامیاب ہوگا:جمشید دستی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی وکسان ونگ کے صوبائی صدر جمشید خان دستی نے کہاہے کہ ایم این اے شپ کی قربانی معمولی چیز ہے ۔
ملک وقوم کے حقوق کی جنگ میں عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور یہ کاز بڑی ہے اس کی کامیابی کیلئے ہر قربانی کو تیار ہیں۔ تحریک انصاف نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں بلکہ اداروں کی مضبوطی ،ملکی خودمختاری ،عوامی ترقی اور خوشحالی کی سیاست کی ہے ۔ حکمران انتقام کی سیاست اور کرسی کے لالچ میں اس حد تک چلے گئے انہیں کچھ نظر نہیں آتا کہ کون گہنگار ہے اور کون بے گناہ ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے رکن صوبائی اسمبلی چودھری وقاص محمود مان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جمشید خا ن دستی نے مزید کہاکہ 5 اگست کا احتجاج ان شاء اﷲکامیاب ہوگا ۔