18میں سے 14 سکیموں کی منظوری، 4 ڈیفر
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں منظوری کے حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
کمشنر لاہور کی زیر صدارت ڈویژنل ورکنگ کمیٹی نے مختلف محکموں کی پیش کردہ کل 18 سکیموں کا جائزہ لیا اور منظوری دی۔ کمشنر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 18 میں سے 14 سکیموں کی منظوری دی جبکہ 4 کو ڈیفر کردیا گیا۔