پی کے ایل آئی میں فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ

پی کے ایل آئی میں فری  ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پی کے ایل آئی میں فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کا انعقاد اور آگہی واک۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں۔۔۔

 ہیپاٹائٹس کڈنی ڈے کے حوالے سے فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ لگایا گیا اور ہیپاٹائٹس سے آگہی کیلئے ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس واک کا مقصد عوام میں ہیپاٹائٹس کے امراض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگہی فراہم کرنا تھا۔ واک میں میڈیکل پروفیشنلز، ہسپتال کے سٹاف سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں