فن لینڈ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر ڈی سی فیصل آبادسے جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد میں بچی کی ہلاکت کے بعد سیل کیے گئے فن لینڈ کو ڈی سیل کرنے کی درخواست پر ڈی سی فیصل آباد سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے فن لینڈ فیصل آباد کو ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کاروباری شخصیت ہے ،فن لینڈ میں جھولے سے 12 سالہ بچی گر کے فوت ہو گئی تھی،درخواست گزار نے جھولوں کے لیے ماہر سٹاف کو ملازمت پر رکھ لیا ہے ،عدالت نے ڈی سی فیصل آباد کو 6 اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔