جعلی چیک پر مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کوٹ وریام بھیم کے رہائشی محمد مصطفی کے مطابق تارا گڑھ چک 44 پتوکی کے رہائشی وسیم نے مجھے 8 لاکھ 75 ہزار روپے کا چیک دیا جو کیش نہیں ہوا۔