حکومت کا پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

حکومت کا پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)حکومت نے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے بل کی اسمبلی نے منظوری دیدی،منظور شدہ بل کے مطابق عوامی پارکوں، گرین بیلٹس اور سبز علاقوں کی بہتری کے لیے قانون سازی کی گئی۔

پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی 2025 گورنر پنجاب کے دستخطوں سے ایکٹ بن جائے گااور گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،منظور شدہ بل کے مطابق اتھارٹی کو اشتہارات، سائن بورڈز اور سبز علاقوں کی تزئین و آرائش پر مکمل اختیار حاصل ہوگا،ورثہ پارک، کھیل کے میدان اور دیگر سبزہ زار بھی ایکٹ کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے ، ترامیم کے بعد پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز ایجنسیز میں تبدیل ہو جائیں گی،ہر ایجنسی کا چیئرمین اتھارٹی کا رکن ہو گا،اتھارٹی جائیداد خریدنے ، رکھنے اور قانونی کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی،سبز علاقوں اور اشتہارات کی اجازت دینے والے تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے ،سکائی سائنز اور بینرز کی تنصیب اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہو گی،پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے لیے ڈائریکٹر جنرل تین سال کے لیے تعینات ہوگا،وزیر اعلیٰ کی منظوری سے ڈائریکٹر جنرل کا تقرر کیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل کو معاہدے کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں